The news is by your side.

ڈھاکہ ٹیسٹ بنگلا دیش کامیاب، قومی ٹیم 268 رنز کے ہدف کے آگے بھی نہ ٹھہر سکی،

دوسری اننگ میں پاکستان ٹیم کے بیٹسمین سوکھے پتوں کی طرح گرتے چلے گئے اور 163 رنز پر ڈھیر ہوگئے ، کوئی بھی کھلاڑی بنگلا دیشی بالرز کے آگے نہ ٹھہر سکا

0

ڈھاکہ: بنگلا دیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی، 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 163 بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

ڈھاکہ ٹیسٹ کے آخری روز بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 268 رنز کا ہدف دیا، جس کا قومی ٹیم مقابلہ نہ کر سکی اور شرمناک شکست سمیٹ کر میدان سے باہر آ گئی،

قومی ٹیم کا کوئی کھلاڑی بنگلادیش کے غیر معروف بالروں کے آگے نہ ٹھہر سکا اور سوکھے پتوں کی طرح گرتا چلا گیااور 268 رنز جیسے ٹوٹل کا بھی دفعہ نہ کیا جا سکا،   کھلاڑیوں کا غیر ذمہ دارانہ طرز عمل قومی ٹیم کی جیت کی راہ میں حائل راہ،

 بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری تھی، جب امام الحق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، دوسری وکٹ 57 رنز پر گری تھی جب اذان اویس 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کی تیسری وکٹ کپتان شان مسعود کی صورت میں گری، وہ بھی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چوتھی وکٹ 119رنز پر گری، جب عبداللہ فضل 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 121 رنز پر گری تھی جب سلمان علی آغا 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ چھٹی وکٹ 152 رنز پر گری، سعود شکیل 15 رن بنا کر آؤٹ ہوئے اور ساتویں وکٹ 153 رنز پر گری، محمد رضوان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلادیش کیخلاف پاکستان کی آٹھویں وکٹ 154 رنز، نویں 158 جبکہ آخری وکٹ 163 رنز پر گری، حسن علی 1، نعمان علی 4 اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل میزبان ٹیم بنگلادیش نے دوسری اننگز 9 کھلاڑی آؤٹ، 240 رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی، پہلی اننگز کی 27 رنز کی برتری کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 268 رنز کا ہدف دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.