معرکہ حق میں ہماری ہم آہنگی ہماری بےمثال فتح کا سبب بنی۔ریئر ایڈمرل شفاعت علی.
دشمن کو اپنی فوجی صلاحیت پر بڑا ناز تھا۔ اور بھارتی بحریہ ہر طرح سے لیس تھی مگر جارحیت کی ہمت نہیں کی۔ بھارت نے بحری بیڑا تعینات کرنے کی کوشش کی تھی۔
اسلام آباد: ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز ریئر ایڈمرل شفاعت علی نے کہا ہے کہ بھارتی بحریہ ہر طرح سے لیس تھی مگر جارحیت کی ہمت نہیں کی۔
ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز ریئر ایڈمرل شفاعت علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو اپنی فوجی صلاحیت پر بڑا ناز تھا۔ اور بھارتی بحریہ ہر طرح سے لیس تھی مگر جارحیت کی ہمت نہیں کی۔ بھارت نے بحری بیڑا تعینات کرنے کی کوشش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں مگراس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ معرکہ حق میں ہماری بندرگاہیں اور تنصیبات محفوظ اور فعال رہیں۔ جبکہ معرکہ حق میں پاک بحریہ اور فضائیہ مل کر دشمن کو تباہ کرنے کے لیے تیار تھے۔
ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز نے کہا کہ ہمارے بحری اثاثے سمندر میں محفوظ ہیں۔ اور معرکہ حق میں ہماری ہم آہنگی ہماری بےمثال فتح کا سبب بنی۔ ہم اپنی سمندری حدود کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن ہو یا جنگ، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ اور مسلح افواج کی ہم آہنگی ہماری کامیابی کی ضامن بنی۔ خلیج عمان اور بحرہند میں منشیات کی روک تھام میں پاک بحریہ اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
ریئر ایڈمرل شفاعت علی نے کہا کہ گزشتہ ماہ عمان کے قریب ایک جہاز پر آگ لگی۔ اور بھارت کا جہاز اس جہاز سے 30 میل کے فاصلے پر تھا۔ لیکن ہم نے وہاں پہنچ کر آگ بجھائی بلکہ کریو کو بھی ریسکیو کیا۔