The news is by your side.

آئی ایم ایف کی پاکستان سے متعلق کرپشن رپورٹ متعصب اور غیر مناسب قرار،

آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک اور ٹرانسپی انٹرنیشنل ایک ٹرائیکا ہے مخصوص ممالک کے خلاف ماحول بناتے ہیں، ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کے خلاف انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ چیرمین نیب۔

0

اسلام آباد:پاکستان کے احتسابی نظام میں ایک اہم پیش رفت ، 

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف ریئل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کے خلاف انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

نیب ترجمان کے مطابق یہ معلومات بدھ کے روز چیئرمین نیب کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سامنے آئیں۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ ریڈ نوٹس ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں مبینہ کرپشن کیسز کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ انٹرپول کا ریڈ نوٹس کسی ملزم کی گرفتاری کے لیے عالمی سطح پر تعاون کی درخواست ہوتا ہے، تاہم یہ باقاعدہ بین الاقوامی وارنٹِ گرفتاری نہیں ہوتا۔

دوسری جانب چیئرمین نیب نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی پاکستان سے متعلق کرپشن رپورٹ کو متعصب اور غیر مناسب قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ کا ڈیٹا درست نہیں اور پاکستان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔ انہوں نے ورلڈ بینک اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے بعض اوقات مخصوص ممالک کے خلاف ماحول بناتے ہیں۔

نیب حکام کے مطابق ادارے نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 2.962 ٹریلین روپے کی ریکارڈ ریکوری کی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 33 گنا زیادہ ہے۔ اس دوران اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمین بھی واگزار کروائی گئی۔

مزید برآں، عوام سے دھوکہ دہی کے کیسز میں ہزاروں متاثرین کو رقوم واپس کی گئیں۔

ادھر دیگر اہم کیسز میں بھی پیش رفت جاری ہے، جن میں مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس اور کوہستان اسکینڈل شامل ہیں۔ نیب کا کہنا ہے کہ ان کیسز کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اصول بنا لیا ہے کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.