افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب۔
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اورگاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا، سیکیورٹی ذرائع
راولپنڈی: پاک افغان سرحد پرافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب،
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا جس کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے سرحدی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کی،
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پربھرپور جواب دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں ،
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اورگاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا،
پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو پسپائی پر مجبور کردیا ہے،
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کادفاع وطن کےلیے غیر متزلزل عزم ملک کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنارہا ہے،
سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا،