امریکہ،ایران مذاکرات بڑی کامیابی،وزہراعظم،وزیرخارجہ،آرمی چیف مبارک باد کے مستحق۔
عالمی سطح پر پاکستان کے ثالث کے کردار کی ستائش ہر پاکستانی کے لیے باعث اعزاز ہے،امریکہ کو اسرائیل کی کارنٹی دنیا ہو گی، بھارت دنیا میں تن تنہا کھڑا ہے، عزیر رانا۔
اسلام آباد: امریکہ ، ایران کے درمیان تنازعے کے خاتمے اور خطے میں قیام امن کے لیے ان دونون ملکوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا ایک نیا تشخص اجاگر ہو گا اور ہمارا ملک امن کے داعی کے طور پر ابھرا کر سامنے آئے گا ،
ان مذاکرات کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف ، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اور ہمارے سپہ سالار و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت وزارت خارجہ کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے جن کی انتھک کوششوں سے یہ مذاکرات ممکن ہوئے،
ان خیالات کا اظہار معروف تھینک ٹینک سینٹر فار ڈپلومیٹنگ اینڈ سٹریٹجک افیئئرز کے بانی چیرمین عزیر رانا نے اردو نیوز انٹرنیشنل کو دے گئے انٹرویو میں کیا،
عزیر رانا نے کہا کہ کٹھن مرحلہ گزر چکا، ان ملکوں کو مذاکرات کی میز پر لانا ہی ایک مشکل ترین مرحلہ تھا، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے منگل کے رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی ٹویٹ نے کشیدگی کی صورتحال کو ایکدم مفاہمت میں بدل دیا،
امریکہ اور ایران کی جانب سے فورا ہی وزیر اعظم کی ٹویٹ پر دیا جانے والا مثبت رد عمل قابل ستائش اور اس بات کا غماز تھا کہ دونون ملک امن کا راستہ تلاش کرنے کے خواہاں ہیں،
عزیر رانا نے کہا کہ اس سارے عمل میں پاکستان نے اپنے آپ کو ایک سنجیدہ ثالث کے طور پر منوایا ہے، دنیا میں بھر میں پاکستان کے اس کردار کی تعریف ہو رہی ہے جو ہر پاکستانی کے لیے باعث فخر ہے،
انھوں نے کہا کہ دنیا ایک بڑی تباہی سے بچ گئی ہے جس کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے،
بھارت اس وقت دنیا میں تنہا اور شرمندگی سے دوچار ہے۔