The news is by your side.

صوبے ترقی کریں گے تو پاکستان ترقی کرئے گا نوجوانوں کی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے کے لیے جامع پروگرام تیار، رانا مشہود

ای بائیکنگ پروگرام کے تحت اسلام آباد میں پانچ ہزار موٹر سائیکل بلا سود دیں گے ،

0

 اسلام آباد ( فرحان اسلم )وزیراعظم کے کواڈینٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ سفر شروع ہو گیا ہے جہاں جہاں گروتھ کی ضرورت ہوگی وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں یوتھ پروگرام اپنا کردار ادا کرئے گا،

 رانا مشہود نے نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صوبوں میں بلا امتیاز نوجوانوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کریں گے ،

صوبے ترقی کریں گے تو پاکستان ترقی کرئے گا نوجوانوں کی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،

ڈیپارٹمینٹل سپورٹس کی بحالی کر رہےہیں، ایک پورا پلان بنا رکھا ہے ڈیپارٹمنٹ کو انگیج کر رہے ہیں ،

دسمبر میں ہاکی لیگ کروانے جا رہے ہیں، اسکی تیاری چل رہی ہے ۔

ٹینلنٹ ہنٹ کے تحت سٹیڈیم بحال ہوں گے اور ان میں لوگ بھی نظر آئیں گے سپورٹس اکیڈمی بنا رہے ہیں اس میں نوجوانوں کی گرومنگ کریں گے ہر فیلڈ میں نوجوانوں کو باہر بھیجیں گے،

اس مرتبہ بجٹ میں ہاکی ، لیگ ، ٹیلنٹ ہنٹ ، ای سپورٹس کے لیے بجٹ رکھا گیا ہے،

ای بائیکنگ پروگرام کے تحت اسلام آباد میں پانچ ہزار موٹر سائیکل بلا سود دیں گے ،

خیبر پختونخواہ میں یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر بن رہے ہیں ، بلوچستان کے اندر وزیراعظم سب سے برا یوتھ پروگرام لائے ،

کسانوں کے لیے پروگرام لائے اس مرتبہ نچلی سطح پر زیادہ زیادہ پراجیکٹ لا رہے ہیں،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.