The news is by your side.

عوام پاکستان پارٹی کی ایم کیو ایم پنجاب تنظیم کو توڑنے اور اس کے رہنماوں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کی سازش قابل مذمت ہے ۔ زاہدملک

0

انٹرویو۔۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پنجاب نے عوام پاکستان پارٹی کی جانب سے پنجاب کی تنظیم کو توڑنے اور سابق پارٹی راہنمائوں کو دباؤ کے ذریعے اپنی جماعت میں شمولیت کرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کے کردار کی شدید مذمت کی ہے۔

ایم کیو ایم کے مرکزی راہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے اردو نیوز انٹڑنیشنل ( یو این آئی )میں کہا کہ ایم کیو ایم کے مخلص ترین کارکنان (جنہیں بغیر پیشگی بتائے شمولیت کا اعلان کرانے کی کوشش کی گئی) نے اس غیر سیاسی اور غیر اخلاقی حرکت پر سابق وزیراعظم اور اپنے سابق ذمہ داروں کی نہ صرف شدید مذمت کی بلکہ اپنا سیاسی قد بڑھانے کی اس بھونڈی حرکت پر شدید اجتجاج بھی کیا اور (اے پی پی کے) اس پروگرام کا بائیکاٹ کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ پارٹی نے واضح کیا کہ ایم کیوایم پاکستان کے سابق ذمہ داران کا یہ سازشی  ٹولہ اس سے قبل بھی کئی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا اعلان کر چکا ہے۔ اس ٹولے کے پاس اس وقت ایم کیوایم پنجاب کی کوئی ذمہ داری نہیں۔ ایم کیو ایم کا نام استعمال کر کے انھوں نے ایک مرتبہ پھر ڈرامہ کرنے کی کوشش کی ہے جسے ایم کیوایم کے مخلص کارکنان نے بھری محفل میں ناکام بنادیا جس پر سابق وزیراعظم کو بھی شرمندگی کے ساتھ محفل سے نکلنا پڑا۔

انھوں نے اپنے انٹرویو میں کہا گیا کہ ایم کیو پنجاب پہلے ہی ان بدنام زمانہ عادی گروپ کے ساتھ لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے۔ ذاہد ملک نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے 2024 کے عام انتخابات کے فوری بعد پنجاب میں تنظیمی کام میں تیزی آنے پر چار زونز تحلیل کر کے صوبے کو تنظیمی طور پر آٹھ زونز میں تقسیم کردیا۔ اپر پنجاب، سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے زونوں کو ختم کر کے جنوبی پنجاب زون کو بہاولپور ملتان اور ڈیرہ غازی خان جبکہ سنٹرل پنجاب کو لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ، اپر پنجاب کو راولپنڈی اور سرگودھا زون میں شامل کر دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.