The news is by your side.

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، پیٹرولیم کی قیمتوں پر جائزہ اجلاس۔

اجلاس کو سبسڈی کی فراہمی پر پیش رفت سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں ایندھن کے ذخائر اور کھپت پر بھی بریفنگ،

0

لاہور: 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خطے میں حالیہ کشیدگی کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت کی جانب سے سبسڈی کے نفاذ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس،

اجلاس کو سبسڈی کی فراہمی پر پیش رفت سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں ایندھن کے ذخائر اور کھپت پر بھی بریفنگ دی گئی.

وزیر اعظم نے اس موقعہ پر کہا کہ مسافر بسوں کو 1 لاکھ روپے ماہانہ اور منی بس و ویگنوں کو 40 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جارہی ہے تاکہ کرایوں میں اضافہ نہ ہو.

انھوں نے کہا کہ سبسڈی کی رقوم کی فراہمی کی فی الفور ہدایت کی جس کا ہفتے کے دن سے  روز سے ہو چکا ہے.

اس سبسڈی کو مہیا کرنے کے لیے تمام صوبائی حکومتوں کی جانب سے ٹرک، بسیں اور مال بردار گاڑیوں کی تفصیلات وفاقی حکومت کو فراہم کی گئیں۔

بلوچستان کی حکومت کی جانب سے قومی پیکیج کے لیے طے شدہ رقم جمع کرا دی گئی ہے،  امید ہے کہ باقی صوبے بھی اس پیکج کے لئے جلد از جلد طے شدہ رقوم جمع کرا دیں گے،

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں 129 ارب روپے کا عوامی ریلیف پیکیج دیا گیا.

پیٹرول لیوی میں فی الفور 80 روپے فی لیٹر کی کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا گیا.

پاکستان ریلوے 6 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے جس کی بدولت مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں کے کرایوں میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا.

اجلاس کو انٹیلیجینس بیورو کی جانب سے حکومتی کفایت شعاری و سادگی اقدامات کے نفاذ پر بھی رپورٹ پیش کی گئی.

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.