نادرا اپنی بلڈنگز میں سٹیٹ آف دی آرٹ دفاتر قائم کرے،محسن نقوی
وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈ کواٹر کا دورہ، ادارے کے امور اور کارکردگی کا جائزہ لیا، ادارے کی جانب سے بریفنگ ،
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ہیڈکوارٹرز کا دورہ.
اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کیچیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے وزیر داخلہ کو ادارے کی کارکردگی اور جاری و آئندہ منصوبوں بارے بریفنگ ،
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کی کارکردگی اور موثر عوامی خدمات کو سراہاغیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا میں نادرا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل معاونت فراہم کرے،
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ غیر قانونی طور پر پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں کی فوری شناخت یقینی بنا کر نیشنل ڈیٹا بیس سے نکلا جائے ،
انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو برس میں نادرا کی خدمات میں نمایاں بہتری آئی ہے،
محسن نقوی نے عوامی سہولت کیلئے مزید جدید خدمات متعارف کرانےکی ہدایت کی ،
بڑے شہروں میں نادرا کے سٹیٹ آف دی آرٹ دفاتر کرائے کی عمارتوں کی بجائے اپنی جگہ خرید کر بنائے جائیں،
وفاقی وزیر داخلہ نے اس سلسلے میں ماسٹر پلان طلب کر لیا،
وفاقی وزیر داخلہ کی متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے اور وزارتی سطح پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی ،
وزیر داخلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہریوں کو خدمات اور سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے نادرا نے متعدد اقدامات کئے ہیں،
بائیومیٹرک کے لئے چہرے کی تصویر سے تصدیق کے نظام کے مؤثر نفاذ کے لئے دیگر متعلقہ اداروں
کے تعاون کی ضرورت ہے،
نادرا کی جانب سے لاکھوں فوت شدہ افراد کے شناختی کاراڈ منسوخ کئے گئے ہیں، شناختی کارڈ کے متعلق مسائل کے حل کیلئے 30 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے،
پی ٹی اے کے تعاون سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری شدہ موبائل سمز کو بلاک کیا جا رہا ہے،