6 سال کے بعد پی ائی اے کا لندن کے لیے فضائی آپریشن بحال.
پی ائی اے کی پہلی پرواز پی کے 785 ، 325 مسافروں کو لے کر ہیتھرو ائیرپورٹ لندن لینڈ کر گئی، پاکستانی ہائی کمشنر نے ہائی کمیشن کے دیگر حکام کے ہمراہ مسافرون کا استقبال کیا،
اسلام آباد: 6 سال کے طویل وقفے کے بعد پی ائی اے کا لندن کے لیے فضائی آپریشن بحال
اسلام آباد سے 325 مسافروں کو لے کر روانہ ہونے والی پی ائی اے کی پہلی پرواز پی کے 785 لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر اتر گئی،
پرواز کا استقبال لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کیا،لندن ہیتھرو ائیرپورٹ کو پاکستان اور برطانیہ کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا،

قبل ازیں اتوار کی دوپہر ایک بجے پی ائی اے کی پرواز کو سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا،
اسلام ائر پورٹ پر پرواز کی روانگی سے قبل ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی آئی اے کنسورشیئم کے چیئرمین عارف حبیب اور ہوابازی کے اعلی حکام نے شرکت کی،
تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا اور قرعہ اندازی کے ذریعے ایک 660 سی سی گاڑی بھی ایک خوش نصیب مسافر کے نام نکالی گئی جبکہ دیگر مسافروں کو بھی تحائف پیش کئے گئے،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریڑی ڈیفنس نے کہا کہ یہ پرواز دونوں ملکوں اور لوگوں کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی،
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کو لندن آپریشن پر مبارک باد دی،
پی آئی اے برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو براہ راست سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے،
پی آئی اے 30 مارچ سے لاہور سے لندن کے لیے بھی ہفتہ وار پرواز کا آغاز کر رہی ہے،
پی ائی اے پاکستان اور لندن کے مابین ابتدائی طور پر 4 ہفتہ وار پروازیں چلائے گی جس میں 3 اسلام آباد اور 1 لاہور سے اپریٹ ہو گی۔