جاز ورلڈ نے پاکستان کی اسپیکٹرم نیلامی میں مزید 190 میگا ہرٹز اسپیکٹرم حاصل کر لیا،
اس سپیکٹڑم کی مجموعی مالیت 239.375 ملین امریکی ڈالر ہے۔اس اقدام سے ملک کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے کمپنی کے طویل مدتی عزم کو مزید تقویت ملے گی،سی ای او جاز ورلڈ عامر ابراہیم،
اسلام آباد: پاکستان کی صفِ اوّل کی کنیکٹیوٹی فراہم کرنے والی کمپنی جاز ورلڈ نے پاکستان کی اسپیکٹرم نیلامی میں مزید 190 میگا ہرٹز اسپیکٹرم حاصل کر لیا ہے۔ جس کی مجموعی مالیت 239.375 ملین امریکی ڈالر ہے۔
اس اقدام سے ملک کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے کمپنی کے طویل مدتی عزم کو مزید تقویت ملے گی۔
پہلے کمپنی کے پاس 94.4 میگا ہرٹز سپیکٹرم موجود تھا جو اب بڑھ کر 284.4 میگا ہرٹز ہو گیا ہے۔
پاکستان جہاں فائیو جی ٹیکنالوجی کے آغاز اور ڈیجیٹل ترقی کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہا ہے، وہاں جاز نے چار اہم فریکوئنسی بینڈز میں سرمایہ کاری کر کے اپنے ملٹی بینڈ اسپیکٹرم پورٹ فولیو کو مزید مضبوط بنایا ہے۔
اس میں 3500 میگا ہرٹز بینڈ میں 50 میگا ہرٹز، 2600 میگا ہرٹز بینڈ میں 70 میگا ہرٹز، اور 2300 میگا ہرٹز بینڈ میں 50 میگا ہرٹز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کمپنی نے 700 میگا ہرٹز بینڈ میں 20 میگا ہرٹز اسپیکٹرم بھی حاصل کیا ہے، جو وسیع جغرافیائی کوریج کے لیے نہایت موزوں سمجھا جاتا ہے اور پاکستان بھر کے دیہی اور کم سہولیات یافتہ علاقوں تک معیاری کنیکٹیوٹی پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستانی صارفین نے 14 ہزار پیٹا بائٹس سے زائد موبائل ڈیٹا استعمال کیا۔ اس کے باوجود تقریباً 40 فیصد صارفین ابھی تک فور جی تک رسائی سے محروم ہیں،
اس موقع پر جاز ورلڈ کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا کہ "ہم حکومتِ پاکستان، وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایک تاریخی اسپیکٹرم نیلامی کا انعقاد کیا جو پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد کو مزید مضبوط بناتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ اسپیکٹرم حصول جاز ورلڈ کے ڈیجیٹل وژن کو تقویت دیتا ہے۔