راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران کی جانب سے سعودی عرب پر ڈرون اور میزائل حملوں کے باعث پیدا ہونے والی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت مشترکہ اقدامات پر غور۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ بلااشتعال جارحیت خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور تنازعات کے پرامن حل کی راہیں مسدود کرتی ہے۔
ملاقات میں اس امید اور خواہش کا بھی اظہار کیا گیا کہ برادر ملک ایران دانشمندی اور تدبر کا مظاہرہ کرے گا، کسی بھی غلط اندازے سے گریز کرے گا اور بحران کے پرامن حل کے خواہاں دوست ممالک کی کوششوں کو تقویت دے گا،
موجودہ صورتحل میں یہ ملاقات نہایت اہمیت کی حامل ہے جس میں دوںوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے پر عملدرآمد کے عملی اظہار کا تقاضہ کرتا اور پاکستان سے سعودی عرب یہ توقع کرتا ہے کہ وہ اس کی سرزمین پر ہونے والوں ایرانی حملوں پر کیسا ردعمل دے گا ،