The news is by your side.

فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے پندرہ دہشت گرد ہلاک،

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع ہرنائی اور دوسری کارروائی ضلع بسیمہ کی گئی جس میں بلترتیب 12 اور 3 ہلاک کیے گئے، سیکورٹی ذرائع

0

راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ تنظیموں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے پندرہ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع ہرنائی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے بارہ دہشت گرد مارے گئے۔

دوسری کارروائی ضلع بسیمہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی جہاں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کا سراغ لگایا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مختلف ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید جھڑپ کے بعد بھارت کے حمایت یافتہ تین دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

کارروائیوں کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے شروع کیے گئے وژن "عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.