The news is by your side.

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی و ملکی سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء, چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،ی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام کی شرکت ۔

0

اسلام آباد:   وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی اور پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں خطے اور علاقائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار اور مختلف اقدامات پر غور کیا۔

اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کا بھی بغور جائزہ لیا گیا جبکہ ملک کی داخلی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات پر متعلقہ حکام نے بریفنگ دی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ایرانی صورتحال کے تناظر میں پاکستانی شہریوں کے انخلا کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے شہریوں کی بحفاظت واپسی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ آذربائیجان کے ذریعے ایرانی سرزمین سے پاکستانی شہریوں کے انخلا کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.