The news is by your side.

سپریم لیڈر علی خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید(إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)

شہید ہونے والوں میں چیدہ چیدہ شخصیات کے علاوہ خاندان کے بعض افراد بھی شامل، پاکستان میں بھی سپریم ایرانی لیڈر کی شہادت پر شدید ردعمل ، عوام سے پرامن رہنے کی اپیل۔

0

اسلام آباد:  ایران کے سپریم کمانڈر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی میزائل حملوں کے نتیجے میں شہید(إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)

یرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای  کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔ شہید ہونے والوں میں چیدہ چیدہ نامور شخصیات کے علاوہ انکے خاندان کے افراد بھی شامل ہیں،

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای ہفتہ کو ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی۔

ایران سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کی شہادت پر  ایران  میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔

آیت اللہ خانہ ای 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر تھے، وہ  آیت اللہ خمینی کےانتقال کے بعد ان کے جانشین بنے۔

علی خامنہ ای کی شہادت پر حکومت پاکستان کی جانب سے افسوس اور پر زور مذمت کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ عوامی سطح پر بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے حکومت نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کر دی ہے،

وزیر داخلہ سمیت اہلسنت اور اہل تشیعیہ کے علماء کی جانب سے عوام سے پرامن رہنے کی ایپل کی جاری ہے ، دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھی عوام سے کہنا ہے کہ وہ اپنا احتجاج پرامن طریقے سے ریکارڈ کرائیں  اور قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کریں،

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے آج ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی کا اعلان کر دیا ہے جبکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی چالیس روزہ کے سوگ کا اعلان کردیا، جمعة المبارک 6مارچ کو سامراجی و صہیونی ننگی جارحیت کےخلاف ملک گیر پرامن احتجاج کی کال بھی دیدی ۔

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.