The news is by your side.

ایک جانب معیشت میں بہتری کے دعوے، دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی ۔

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے جبکہ ، اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ

0

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے ہفتے کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اگلے 15 دنوں کے لیے بالترتیب 8 روپے اور 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

ایک نوٹیفکیشن میں، پیٹرولیم ڈویژن نے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 258.17 روپے سے بڑھ کر 266.17 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت 5.16 روپے اضافے سے 280.86 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جو کہ گزشتہ ریٹ 275.7 روپے تھی۔

ذرائع کے مطابق  وفاقی حکومت کی جانب سے خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد یکم مارچ 2026 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پہلے ہی متوقع تھا۔

گزشتہ پندرہ روزہ جائزے کے دوران، حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 275.70 روپے فی لیٹر تک بڑھا دی تھی، جب کہ پیٹرول کی قیمت 258.17 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی،

نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گیا ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.