The news is by your side.

ایران پر حملے اور علی خامنائی کی شہادت کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج، 7 جاں بحق

پولیس کا مظاہرین پر تشدد ،4 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی، مظاہرین امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ، ریڈ زون میں داخل ہو نے کی کوشش، پولیس چوکیوں کو آگے لگا دی،

0

اسلام آباد:  ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں اور ان کے نتیجے میں سپریم کمانڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت سمیت دیگر شہادتوں پر پاکستان میں شدید احتجاج،

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں پولیس تشدد کے باعث 7 مظاہرین جان بحق اور 22 سے زائد زخمی، چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہونے والوں مین شامل،

مظاہرین میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی،

احتجاج کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریڈ زون کو جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے تھے لیکن مطاہرین تمام بندشوں کو توڑتے ہوئے ریڈزون میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے جہاں انھوں نے دو پولیس چوکیوں کو آگ لگائی اور توڑ پھور بھی کی،

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی احتجاج کو روکنے کے لیے مبطاہریں میں پہچے اور مطاہرین کو پرامن ریہنے کی تلقین کی لیکن ان کی یہ تلقین کام نہ آئی اور مظاہرین کی جانب سے تشدد کا راستہ اختیار کیا گیا جس کو روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا حربہ اپنایا جس کے نتیجے میں چار افراد جان بحق اور 20 کے قریب زخمی ہو گئے،

مظاہرین امریکی سفارتخانے جانے پر بضد جنھیں روکنے کے لیے ریڈ زون کے اندر رینجرز، پولیس اور ایلیٹ فورس کو مظاہرین کے اطراف تعینات کیا گیا،
پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے 8 افراد کو پمز ہسپتال جبکہ نو زخمیوں کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چار مظاہرین زندگی کی بازی ہار گئے،

پاکستان رینجرز کے 2 جوان بھی زخمی حالت میں پمز منتقل کیے گئے،

تاہم پولیس مظایرین کو منتشر کرنے میں کامیاب رہی اور بعدازاں اسلام آباد کے تمام راستوں اور شاہراہوں کو کلیئر  کر کے ٹریفک کو روان دواں کر دیا گیا ،

 

 

 

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.