The news is by your side.

معاشی نمو میں نمایاں بہتری، باقی مالی سال کے دوران مزید تیزی کا دعوی،

ٰیہ دعوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ اور آوٹ لک رپورٹ میں کیا گیا ، رفتار مزید تیز ہوگی، جو پائیدار اقتصادی ترقی کی جانب پیش رفت کا باعث بنے گی۔

0

اسلام آباد: پاکستان کی معیشت مالی سال 2026 کی تیسری سہ ماہی میں بہتر میکرو اکنامک بنیادوں کے ساتھ داخل ہوئی۔

شرح مبادلہ میں استحکام، ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافہ اور آئی ٹی برآمدات میں نمو نے کرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال کو قابلِ انتظام رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، جس سے بیرونی شعبے کی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی۔

یہ دعوی ماہ فروری کے اختتام پر حکومت کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ اینڈ اوٹ لک رپورٹ میں کیا گیا ہے،
رپورٹ کے مطابق افراطِ زر مقررہ ہدف کی حد میں برقرار رہی، جبکہ مانیٹری پالیسی میں نرمی کے باعث معیشت میں قرض لینے کی لاگت میں کمی آئی جس سے مجموعی مالیاتی حالات کو سہارا ملا۔ ہائی فریکوئنسی اشاریے پیداوار میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ مزید برآں، مالیاتی نظم و ضبط میں بہتری آئی ہے اور مالیاتی و بنیادی دونوں بیلنس میں سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسی دوران سرکاری قرضے کا ایک بڑا حصہ مقررہ مدت سے پہلے ادا کر دیا گیا، جو محتاط قرضہ جاتی انتظام کا ایک اہم قدم ہے۔ ان مثبت پیش رفتوں کے ساتھ ساتھ 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج نے ملک کے سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنایا ہے۔
مجموعی طور پر معاشی نمو کے امکانات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور امکان ہے کہ باقی مالی سال کے دوران یہ رفتار مزید تیز ہوگی، جو پائیدار اقتصادی ترقی کی جانب پیش رفت کا باعث بنے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.