The news is by your side.

آپریشن غضب للحق، پاکستان کی جانب سے فضائیہ کا استعمال، 72 افغان ہلاک

100سے زائد افغانی زخمی ،12پوسٹیں مکمل تباہ اور 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا، ایک بڑا ایمونیشن ڈپو بھی تباہ، طالبان کی کمر ٹوٹ گئی۔

0

اسلام آباد: افغان طالبان رجیم کی جانب سے جارحیت کا منہ توڑ  جواب دینے اور افغانیوں کو ان کی اوقات بتانے کے لیے پاک فضائیہ کے حملے شروع ہوگئے جن کے نتیجے میں ننگرہار کے اندر بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کر دیا گیا،

سیکورٹی ذرائع کے مطابق مزید حملے جاری، پاک فوج کی افغان فورسز کی بلااشتعال جارحیت پر مؤثر کارروائی جاری،

سیکیورٹی فورسز کی نواپاس سیکٹر کےقریب دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرمؤثر کارروائی کی گئی ،

پاک فوج کی افغان جارحیت کے خلاف کارروائی سے متعدد افغان طالبان جہنم واصل کر دیے گئے اور کئی مورچے مکمل تباہ ہوگئے،

سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور ان کے موثر جوابی حملوں میں 58 افغان خارجی جہنم واصل ہوئے جبکہ 100سے زائد زخمی کر دیے گئے،12پوسٹیں مکمل تباہ اور 5افغان پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا،

علاوہ ازیں ایک بڑا ایمونیشن ڈپو، 3افغانی بٹالین اورسیکٹرہیڈکوارٹرمکمل طور پر تباہ کردیئے گئے،

موثر جوابی کارروائی میں 30سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیزتباہ ہوگئیں،

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر باجوڑ سیکٹر کےقریب فتنہ الخوارج کےدہشتگرد کی دراندازی کی کوشش ناکام ،

سیکیورٹی فورسز نے بارڈر کراس کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کوزندہ پکڑلیا ،

پکڑے جانے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد نے اپنا نام عبداللہ بتایا ہے ،

سیکیورٹی فورسز کسی بھی جارحیت اور دراندازی کیخلاف مکمل الرٹ ہیں،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.