The news is by your side.

طالبان رجیم کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاں،پاک فوج کا موثر اور منہ توڑ جواب۔

کئی افغان چیک پوسٹیں تباہ ، 44 افغان طالبان ہلاک ، افغان طالبان نے مسجد اور سول آبادی کو نشانہ بنا ڈالا، جیک پوسٹوں میں موجود خوارج پانی پوزیشنیں چھوڑ کر تباہ،

0

اسلام آباد:  افغان طالبان رجیم نے دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان کے امن و امان کو خراب کرنے کے بعد اب براہ راست پاکستان سے تصادم کا آغاز کر دیا۔ 

افغان طالبان فورسز کی جانب سے پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کا بھرپور جواب ، 44 افغان طالبان کو جہنم واصل کر دیا گیا ، کئی چیک پوسٹین تباہ ، چن چن کر افغان چیک پوسٹون کو نشانہ بنایا گیا،

بلا اشتعال افغان جارحیت کا پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پوری طاقت سے منہ توڑ جواب دی رہی ہیں، پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے،

چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نے نہایت درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کیا،

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاک-افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی،

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر ، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر چکوال بھرپور جواب دیا، سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں افغان کی 2 چوکیاں تباہ کر دیں

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحد کی حفاظت اور کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف سخت اور فوری جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں

پاک فوج نےچترال سیکٹر کے قریب افغان طالبان کی بریکوٹ بیس کو کامیابی سے نشانہ بنا کرتباہ کردیا ،

افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت،باجوڑ میں  مسجد کو نشانہ بنانے کے علاوہ سول آبادی کو بھی نشانہ بنا ڈالا،افغان طالبان کی شیلنگ سے مسجد کی چھت اور دیگر حصے بری طرح متاثر،

پاک فوج افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کسی بھی سرحدی جارحیت کا منہ توڑ اور موثر جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.