معاشی ترقی کے لئے اقتصادی اصلاحات وقت کا اہم تقاضا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم کا پاکستان گورننس فورم 2026 کے افتتاحی سیشن سے خطاب،۔تقریب میں وفاقی وزراء ارکان پارلیمنٹ، پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر اور دیگر نے شرکت کی۔
اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے بدھ کو یہاں پاکستان گورننس فورم 2026 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لئے اقتصادی اصلاحات وقت کا اہم تقاضا ہے ،
چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مجموعی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، برآمدات میں اضافہ کی بے پناہ گنجائش ہے، بجٹ میں براہ راست ٹیکسوں میں کمی لانا ہوگی،200 ارب روپے کی بجلی چوری کی روک تھام کرنا ہو گی ،مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر آ گئی ہے،
پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے 10 فیصد پر ہے، آئی ٹی برآمدات میں 34 فیصد کا اضافہ ہوا ہے،دو سالوں میں بجلی کی قیمت ساڑھے آٹھ ،9 روپے فی یونٹ کم ہوئی ہے،پی ڈبلیو ڈی اور یوٹیلٹی سٹور جیسے اداروں کے خاتمے سے خزانے پر بوجھ کم ہوا ہے ، نوجوانوں کو عصر حاضر کے علوم سے لیس کریں گے،صوبے، وفاق اور عسکری قیادت مل کر ملکی ترقی کے لئے کام کریں تو ملک کی جلد قسمت جلد بدل جائے گی،
انھوں نے کہا کہ اڑان پاکستان پر عمل کر کے ملک ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ پاکستان گورننس فورم 2026 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں وفاقی وزراء ارکان پارلیمنٹ، پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر اور دیگر نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ جون 2023ء میں پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور بھرپور محنت سے ہم دیوالیہ ہونے سے بچ گئے اور دو سالوں میں میکرو اقتصادی صورتحال ٹیم ورک کے نتیجے میں مستحکم ہوئی ہے، اس میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کا سیاسی اور عسکری قیادت کا اہم کردار ہے،