The news is by your side.

بھارتی غرور خاک ہوا، جنوبی افریقہ نے دھول چٹا دی، 76 رنز سے شکست ۔

بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی، نہ باولنگ اچھی نہ بیٹنگ ، جنوبی افریقین ٹیم نے کسی بھی شعبے میں چلنے نہ دیا اور پورے میچ میں مدمقابل ٹیم پر چھائی رہی ، شکست پر بھارتیوں کی چیخیں۔

0

احمد آباد( بھارت):   جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ٹی۔20 کے اہم میچ میں بھارت کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے اسے 76 رنز سے شکست دئ دی ، جس کے بعد بھارت کا سیمی فائنل تک پہنچنا مشکل ہو گیا، 

بھارت کے شہر احمد آباد میں بھارت اور جنوبی افریقہ سپرایٹ مرحلے کا پہلا میچ ایک دوسرے کے خلاف کھیلا جس میں بھارت کو اپنے ہوم گروانڈ پر جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، ۔

جنوبی افریقہ نے اس میچ میں بھارت پر اپنی مکمل برتری ثابت کی اور اسے بلکل ناک آوٹ کرتے ہوئے شرمناک شکست سے دوچار کیا۔

جنوبی افریقہ شروع سے آخر تک بھارت پر حاوی نظر آیا اور کسی بھی مرحلے پر یہ میچ بھارت کے کنٹرول میں دکھائی نہ دیا اور آپنی ناقص کارکردگی سے بھارتی ٹیم جنوبی افریقنز کے مقابلے میں ایک کمزور ٹیم دکھائی دی،

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کیے۔ اور بھارت کو جیت کے لیے 188 رنز کا ٹارگٹ دیا، جس کے تعاقب میں وہ 19 ویں اوورز 111 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی یعنی بھارتی ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی،

بھارت کی جانب سے صرف شیوم ڈوبے 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ اس کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، ہاردیک پانڈیا 18، کپتان سوریا کمار  18، ابھیشیک شرما 15، واشنگٹن سندر 11 اسکور پر آوٹ ہوئے،

پروٹیز کی جانب سے ڈیوڈ ملر 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوالڈ بریوس 45، رائن رکلٹن 7، کوئنٹن ڈی کاک 6، کپتان ایڈن مارکرم 4 اور مارکو جینسن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی اعتماد سے جنوبی افریقین بالرز کو نہ کھیل سکا،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.