سیکورٹی فورسز کا پشین میں بھارتی پراکسی تنظیم کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن،
خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گرد ہلاک، دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔
اسلام آباد: سیکورٹی فورسز کا بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف 22 فروری کو صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ۔ خودکش بمبار سمیت 5 خوارج ہلاک۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے پورے تشکیلی گروہ کو مؤثر انداز میں متعدد ہتھیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خودکش خوارجی نے بزدلانہ طور پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم مزید چار خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ یہ عناصر علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔
علاقے میں کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن “عزمِ استحکام” کے مطابق ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔