آئی سی سی ٹی۔20 ورلڈ کپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ آج مدمقابل ہوں گے،
میچ میں بارش کا خطرہ، ٹیم مقابلے کے لیے تیار ہے ، ہرکھلاڑی پراعتماد ہے ، اچھا مقابلہ ہو گا ، پاکستانی کوچ
کولمبو: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپریٹ راؤنڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اج سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی،
سری لنکا میں دیگر میچز کی طرح اس میچ میں بھی بارش کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، ائی سی سی قواعد کے مطابق ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے لیگ مرحلے اور سپر ہیٹ کے میچز کے لیے کوئی ریزرو دن مقرر نہیں ہے اگر دونوں ٹیمیں میچ میں کم از کم پانچ اوورز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوتی تو ہر ٹیم کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا۔
میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے شام کو شروع ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابرعظم کے پاس مخصوص مہارت ہے ہمیں مڈل ارڈر میں ان کے رول کی ضرورت ہے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کھلاڑی پر اعتماد ہیں، تیاری مکمل ہے امید ہے کنڈیشنز کا بہتر انداز میں فائدہ اٹھائیں گے،
ٹیم مینجمنٹ اس میچ میں پلیئنگ الیوں کے حتمی فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے اور فاسٹ باولر کی شمولیت کے معاملے پر غور جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میچ میں سابقہ میچ والی پلیئنگ الیوں ہی برقرار رہے گی،
کیوی کرکٹر مارک چیمپین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے، ماضی قریب میں پاکستان وہ واحد ٹیم ہے جس کے ساتھ ہم سب سے زیادہ کھیلے ہیں ہمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ کیا پلان کرنا ہے،
اس میچ میں بھی پاکستانی سپینرز کا رول نہایت اہم ہو گا، نیوزی لینڈرز بھی سپینرز کو اپنے لیے خطرہ قرار دے رہے ہیں ،