The news is by your side.

محی الدین وانی پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کا ایڈہاک صدر مقرر

وزیر اعظم نے منظوری دے دی، سابق صدر طارق بگٹی مستعفی ، نئے صڈر نے چارج سنبھال لیا۔

0

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کا ایڈہاک صدر تعینات کر دیا ۔

وزیراعظم نے ہاکی فیڈریشن میں بد انتظامی کا نوٹس لیا تھا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر طارق بگٹی کا استعفیٰ وزیراعظم نے منظور کر لیا۔

پی ایچ ایف کے سیکرٹری رانا مجاہد بھی مستعفی ہوگئے ہیں، ان کا استعفی بھی منظور کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے ناقص انتطامات اور وہان ٹیم کے کھلاڑیوں کو پیش آنے والی مشکلات نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو عیاں کیا،

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اس رویے سے نی صرف ٹیم کے کھلاڑیوں مین مایوسی پیدا ہوئی بلکہ اس سے ملک کا نام بھی بدنام ہوا،

وزیر اعظم اور دیگر اعلی حکام نے اس معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر سے استعفی طلب کر لیا،

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.