آئی سی سی ٹی۔20 کرکٹ ٹورنامنٹ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے نے اپنے میچ جیت لیے۔
ویسٹ انڈیز نے اٹلی،زمبابوے نے میزبان سری لنکا کو شکست دی،
اسلام آباد: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 19 فروری کو کھیلے گئے میچوں میں وسیٹ انڈیز نے اٹلی کو اور زمبابوے نے میزبان سری لنکا کو شکست دے دی،
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں اٹلی کی ٹیم 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 123 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
اٹلی کی جانب سے بین مانینتی 26 اور جے جے اسمٹس 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف نے 4، میتھیو فورڈ نے 3، گوداکیش موتی نے 2 جبکہ عقیل حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
شمار جوزف نے 4 کیچز بھی پکڑے، اس طرح وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرنے اور 4 کیچز پکڑنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس سے قبل اٹلی نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے۔ کپتان شائے ہوپ 75 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے گروپ بی کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ پتھم نسانکا 62 اور پون رتھنائیکے 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔
زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز، گریم کریمر اور بلیسنگ مزارابانی نے 2،2 جبکہ رائن برل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم نے 13.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے۔
زمبابوے کے برین بیننٹ 63 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، انہوں نے 48 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے شاندار اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ سکندر رضا 45 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کے دوشن ہیمانتے نے دو جبکہ شانکا اور ولینگا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔