ٹی ۔20 کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت اور ویسٹ انڈیز نے اپنے اپنے میچ جیت لیے،
بھارت نے امریکپہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو شکست دی ،
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے امریکہ 29 اور ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے ہرا دیا،
بھارت کے 162 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو ایس اے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 132 رنز بناسکی۔
جبکہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 147 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں یو ایس اے نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 161 رنز بنائے تھے۔
یو ایس اے کے بولرز کے سامنے بھارتی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی تھی اور پاور پلے میں ہی 4 بھارتی بیٹرز کو پویلین بھیج دیا تھا۔
ایشان کشن 20، ابھیشیک شرما صفر، تلک ورما 25 اور شیوم دوبے صفر پرآؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد رنکو سنگھ 6 اور ہاردک پانڈیا 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
77 کے مجموعی اسکور پر 6 وکٹیں گرنے کے باوجود بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 49 گیندوں پر 84 رنز بناکر ناقابل شکست رہے اور بھارتی ٹیم 161 رنز بنا پائی،
بھارت کے 162 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو ایس اے کی ٹیم بھارتی بولرز کےسامنے کھل کر نہ کھیل سکی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 132 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی،
ورلڈ کپ کے ایک اور میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے ہرا دیا،