The news is by your side.

ترلائی خودکش حملہ،تحقیقات میں اہم پیش رفت، ماسٹر مائنڈ سمیت چار سہولت کار گرفتار۔

دہشتگردوں کے خلاف مربوط کارروائیوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ایک اہلکار شہید اور چار زخمی ہوئے، 

0

اسلام آباد: ترلائی کلاں خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، افغانی داعش ماسٹر مائنڈ سمیت چار سہولت کار گرفتار،

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق تکنیکی اور انسانی انٹیلی جنس کی بنیاد پر خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور اور نوشہرہ میں مربوط کارروائیاں کی گئیں،

ان کارروائیوں کے نتیجے میں خودکش حملے کے چار سہولت کاروں سمیت افغان داعش ماسٹر مائنڈ بھی گرفتار،

ذرائع کے مطابق شواہد سے واضح ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی داعش نے افغانستان میں کی

ذرائع کا مزید کہپنا تھا کہ افغان طالبان کی سرپرستی میں قائم دہشتگردی کا گٹھ جوڑ علاقائی امن کے لیے بدستور سنگین خطرہ ہے،

دہشتگردوں کے خلاف مربوط کارروائیوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ایک اہلکار شہید اور چار زخمی ہوئے،

ذرائع نے کہا کہ مزید انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں جاری ہیں، دہشتگردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کا عزم غیر متزلزل ہے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.