The news is by your side.

پاکستان کا ٹی۔20 ورلڈ کپ میں فاتحہ آغاز، نیدرلینڈ کو تین وکٹوں سے شکست

پاکستان کی جیت میں فہیم اشرف کا اہم کردار جنھوں نے آخری دو اوورز میں شاندار سٹروکز کھیل کے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا،

0

کولمبو:  پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جیت میں فہیم اشرف کا اہم کردار جنھوں نے آخری دو اوورز میں شاندار سٹروکز کھیل کے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا،

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کے پہلے  فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیدر لینڈ کی ٹیم 19.5 اوورز میں 147 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم نے 19.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنا کر میچ 3 وکٹوں سے جیت لیا،

ایک وقت یہ میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا دکھائی دے رہا تھا ، پاکستان کا کوئی بھی بیٹسمین اعماد کے ساتھ نیدرلینڈ کے باولر کو کھیلتا دکھائی نہیں دیا ،صاحبزادہ فرحان  واحد بیٹسمین تھے جو 46ن سکور کرنے میں کامیاب رہے، ان کے علاوہ کپتان سیمت کوئی دوسرا بیٹسمین قابل  اچھا سکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا،

صائم ایوب 24 ،کپتان سلمان علی آغا  12  بابر اعظم 14 رنز بنا سکے جبکہمحمد نواز  6، شاداب خان  8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سات وکٹیں گرنے کے بعد فہیم اشرف نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 29 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو ورلڈکپ میں پہلی فتح سے ہمکنار کرایا۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.