The news is by your side.

اپوزیشن کا ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ،

تحریک تحفظ آئین اور جے یو آئی کے درمیان جمعہ کی شب مذاکرات، مولانا فضل الرحمن کا اپوزیشن کے احتجاج کی حمایت کا اعلان،

0

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 8 فورری کو اپنے جلسے جلسوں سے  دستبردار ہوتے ہوئے ، تحریک تحفظ آئین کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اور ملک میں نئے عام انتخابات کا مچالبہ کر دیا،

تحریک تحفظ آئین اور پی ٹی آئی کی اعلی قیادت نے مشترکہ طور پر جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائشگاہ پر جمعہ کی شب  ملاقات کی،

اس ملاقات کا ایجنڈا مشترکہ احتجاج کی حکمت عملی تیار کرنا اور مولانا کی جانب سے 8 فروری کے احتجاج کی حمایت حاصل کرنا تھا،

ذرائع کے مطابق ملاقات مثبت ماحول میں ہوئی جس میں دونون جانب سے موجودہ سیاسی صورتحال , 8 فروری کے انتخابات مین دھاندلی پر اپنا نکتہ نظر واضح کیا گیا ،

بعد ازاں  اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن نے مشترکہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے بات چیت کی تفصیلسے میڈیا کو آگاہ کیا،
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم سب کہتے ہیں آٹھ فروری کو زور زبردستی عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا،عوام پرجبر کیا گیا،پیکاایکٹ سمیت کالے قوانین لائے گئے،عدلیہ کے پر کاٹے گئے۔جے یو آئی جلسے کرنا چاہتی تھی ہم پہیہ جام کرنا چاہتے تھے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم اپوزیشن کی پہیہ جام کی حمائت کرتے ہیں،ہم آٹھ فروری کو اپنے جلسے جلوس منسوخ کرتے ہیں،

ہم اپنے جلسے جلوس آٹھ فروری کے بعد کریں گے،ضمنی انتخابات بھی چرائے جارہے ہیں،ہمارا موقف ایک ہے،ہم نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اسلام آباد دھماکے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ دہشتگردی کی ہم سب مذمت کرتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.