آسٹریلیا کو پاکستان کے ہاتھوں دوسرے ٹی۔20 میں بھی بڑے مارجن سے شکست،
پاکستان کو تین ٹی ۔20 میچوں کی سریز میں دو صفر کی واضح برتری، دوسرے میچ میں بھی پاکستانی بیٹمینوں اور باولرز کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ
لاہور:پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی۔20 کرکٹ میچ میں بھی 90 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ،
لاہور کے قذافی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ پہلے گھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز سکور کیے جس کے جواب میں پوری آسٹریلین ٹیم 16 ویں اوور میں ہی صرف 108 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،
قبل ازیں پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،
اوپنر صاحبزادہ فرحان اس میچ میں بھی کوئی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور صرف 5 رنز بنا کر ایک غلط شاٹ کھیلتے ہوئے آوٹ ہو گئے بابر اعظم دوسرے میچ میں بھی کوئی اچھا سکور کرنے میں ناکام رہے اور صرف 5 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ،
کپتان سلمان علی آغا نے یاد گار اننگ کھیلتے ہوئے 40گیندوں پر 76 رنز سکور کیے جس میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے ،ان کا اسٹرائیک ریٹ 190 رہا۔
صائم ایوب نے 23 کور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے ففٹی سکور کرنے والے دوسرے بیٹسمین عثمان خان نے 35 گیندوں پر 52 رنز بنائے،
شاداب خان نے بھی اپنی ٹیم کے لیے قیمتی 29 رنز بنائے ،
اس میچ میں پاکستانی بالرز کی کارکردگی بھی شاندار رہی اور کوئی بی آسٹریلین بیٹسمین پاکستانی باولرز کو اعتماد سے نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 15.4 اوورز میں صرف 108 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور شاداب احمد نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا