پروموشن سرکاری ملازمین کا بنیادی حق قرار، سپریم کورٹ کا فیصلہ انتظامی غفلت یا تاخیر کا نتیجہ ملازم پر نہیں آئے گا،اہل افسر کو پہلی محکمہ جاتی پروموشن کمیٹی کے دن سے پروموشن کا حق بحال، تازہ ترین By unipak2004 Last updated جنوری 26, 2026 0 Share FacebookTwitterGoogle+WhatsApp اسلام آباد:سپریم کورٹ کا سرکاری ملازمین کی پروموشن میں تاخیر کے حوالے سے بڑا فیصلہ جاری، اہل افسر کو پہلی محکمہ جاتی پروموشن کمیٹی کے دن سے پروموشن کا حق بحال، سپریم کورٹ نے پنجاب سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، سرکاری ملازم فخر مجید کی پروموشن 21 جنوری 2012 سے مؤثر قرار، پنجاب سروس ٹربیونل نے فخر مجید کی پروموشن کی اپیل مسترد کی تھی، جسٹس عائشہ ملک نے سات صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جسٹس عائشہ ملک ، جسٹس محمد ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کیس سنا تھا فیصلے کے مطابق پنجاب سروس ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق ملازم کو خالی عہدے کے دن سے پروموشن کا حق نہیں، ملازم فخر مجید کی استدعا تھی کہ پہلی محکمہ جاتی پروموشن کمیٹی کے دن سے پروموشن کا حق بحال کیا جائے، سپریم کورٹ فیصلہ کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کا پروموشن بنیادی حق، انتظامی غفلت یا تاخیر کا نتیجہ ملازم پر نہیں آئے گا، اہل سرکاری ملازم کو بروقت پروموشن کے لیے محکمہ جاتی پروموشن کمیٹی میں شامل کیا جائے، فصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ انتظامی غفلت یا تاخیر کی سزا ملازم پر نہیں ہوگی، فیصلے کے مطابق پروموشن میں تاخیر یا لاپروائی ملازم کے حق کو متاثر نہیں کرے گی، عدالت عظمی کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ سرکاری ادارے بروقت پروموشن یقینی بنائیں، ملازمین کو انتظامی ناکامی کی سزا نہیں دی جا سکتی، سپریم کورٹ کا فیصلہ Please follow and like us: 0 Share