The news is by your side.

امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایک اور اہم ملاقات۔

‎پاک امریکہ تعلقات اور باہمی مفادات کے شعبوں بلخصوص سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال

0

‎اسلام آباد:   امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پے در پے ملاقاتیں، ٹیلی بیکر کی وزیر داخلہ سے آج ایک اور اہم ملاقات ،‎پاک امریکہ تعلقات اور باہمی مفادات کے شعبوں بلخصوص سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال،

ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور پری امیگریشن کلیرنس نظام کی افادیت پر بات چیت کی گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصا پولیس ٹریننگ کیلئے ہر سطح پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،
‎ترجمان کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ‎ جعلی و فراڈ ویزا نیٹ ورکس کیخلاف جامع ایس او پیز کے تحت مشترکہ کارروائی کی جائے گی،‎ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی ناثظم الامور کو یقین دلایا کہ ‎ایجنٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی ہے اور اس ضمن میں امریکی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔
‎ انھوں نے کہا کہ ‎جعلی ویزا نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کی خود نگرانی کر رہا ہوں ۔ ‎پاسپورٹ کو جدید ٹیکنالوجی سے فول پروف بنایا ہے، م
‎‎غیر قانونی امیگریشن ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ،غیر قانونی طور پر امریکہ جانے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،
‎وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کے موثر اقدامات سے غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی ہے، ‎‎ جعلی دستاویزات کے نیٹ ورکس میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،‎

‎امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ ‎ہماری ترجیحات ایک ہیں اور باہمی تعاون کا فروغ تعلقات‎کو مزید مضبوط بنائے گا۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.