The news is by your side.

اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھ کو گرفتار کر لیا۔

ایمان نے گرفتاری سے محفوظ رہنے کے لیے شوہر ہادی چٹھ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مسلسل تین راتین ہائیکورٹ بلڈنگ میں گزاریں ۔

0

اسلام آباد:سماجی کارکن اور وکیل ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چھٹہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

ان کی گرفتاری ہائی کورٹ بلڈنگ  سے ڈسٹرکٹ کورٹ جاتے ہوئے راستے سے عمل میں لائی گئی۔

گرفتاری سے قبل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھ نے تین راتیں اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں گزاریں جہاں سے پولیس ان کو گرفتار نہ کرسکی۔

ملک بھر میں سیاسی، قانونی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید ردِعمل پایا جاتا ہے۔ گرفتاری شہری آزادیوں پر حملہ قرار

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اس گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافِ رائے رکھنے والوں کو اس طرح نشانہ بنانا آئینِ پاکستان اور جمہوری اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اظہارِ رائے کی آزادی اور بنیادی شہری حقوق مسلسل سلب کیے جا رہے ہیں۔

محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ قانون کو طاقتور طبقات کے مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کرنا قابلِ مذمت عمل ہے۔ جس سے ریاستی اداروں پر عوام کا اعتماد بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایمان زینب مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور گرفتاری کے معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں۔

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.