The news is by your side.

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس متعدد بل اور سانحہ گل پلازہ پر مشترکہ قرارداد منظور

اجلاس کے دوران اہوزیشن کی ہنگامہ آرائی ، سپیکر ڈائس کا گھیراو ، مخالفت کے باوجود تمام بل منظور ، ایوان نے سانحی گل پلازہ کے متاثریں مو معاوضہ دینے کا مطالبہ،

0

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ قرارداد منظور کر لی،  جبکہ اپوزیشن کے شدید احتجاج اور صدر مملکت کی جانب سے اعتراضات کے باوجود متعدد بلز منظور کر لئے گئے۔

سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 35 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے قانون سازی کے دوران نعرے بازی اور سپیکر ڈائس کا گھیراؤ  کیا گیا۔

مشترکہ اجلاس کی جانب سے دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 اور  گھریلو تشدد روک تھام و تحفظ بل 2025 کی منظوری دی گئی،

اجلاس نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2025 بھی  منظور کر لیا،

گھریلو تشدد روک تھام و تحفظ بل 2025 منظوری کیلئے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا گیاتو، جے یو آئی ارکان نے گھریلو تشدد بل پر صدر کے اعتراضات ایوان میں پیش کئے۔

سانحہ گل پلازہ پر بھی ایوان میں بحث کی گئی،جس کے بعد ایوان نے حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ قرارداد منظور کر لی،

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ آگ سے بچاؤ کے انتظامات کئے جائیں، علاوہ ازیں سانحے کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے۔

اجلاس میں غزہ پیس بورڈ کی مخالفت کی گئی،علامہ راجہ ناصر عباس نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ  غزہ کے لوگ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، عالمی عدالت انصاف نے نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیا ہے، جو کام نیتن یاہو نہ کر سکا وہ اب پیس بورڈ کے نام پر شروع ہوا ہے،ہم اتفاق رائے کے بغیر پیس بورڈ کا حصہ بن گئے۔انہوں نے کہا کہ اس پیس بورڈ میں فلسطینیوں کی نمائندگی

ابعدازاں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.