The news is by your side.

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا میدان سج گیا،پولنگ کل۔ کو

42 سو سے زائد وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،صدر سمیت مختلف عہدوں کے لیے 14 امیدوار میدان میں

0

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے2026ء کیلئے سج گیا، نئے عہدیداران کے انتخاب کے لیے پولنگ کل بروز ہفتہ کو ہوگی،

صدارت کے لیے 4 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ نائب صدر، سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری اور لائبریری سیکرٹری کے عہدوں پر ون ٹو ون مقابلہ ہوگا،

پولنگ صبح 9 بجے  سے شام  8 بجے تک جاری رہے گی جس میں 42 سو سے زائد وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،

ہفتے کے روز حامد خان گروپ کے حمایت یافتہ حافظ ملک مظہر جاوید کے الیکشن سے دستبردار یوجانے کے بعد اب صدارت کیلئے چودھری نعیم علی گوجر، راجہ یاسر شکیل، میاں ارشد جاوید اور شبانہ رفیق کے درمیان مقابلہ ہوگا،

نائب صدرات کیلئے ارم رشید اور بلقیاس محمود خٹک، سیکرٹری کیلئے راجہ خاور دھنیال اور محمد سہیل خورشید گجر، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ثناء اللہ بگٹی اور عمران خان کاکڑ، ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے اسماء بشیر بنگش اور فریحہ جعفر باجوہ جبکہ لائبریری سیکرٹری کیلئے درنجف اور سیدہ نازش نقوی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا،

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کیلئے جوڈیشل کمپلیکس کی سیکیورٹی سخت رکھی جائے گی، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس میں داخلہ کیلئے بھی سخت چیکنگ کی جائے گی اور غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی ہوگی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری، آڈیٹر اور 10 ایگزیکٹیو باڈی ممبران کو بلامقابلہ منتخب کر کیا گیا تھا،ادھر گذشتہ روز بار ایسوسی ایشن کے الیکشن سے ایک روز قبل پروجیکشن میٹنگ کا بھی انعقاد کیاگیا جس میں امیدواران کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور امیدواران نے ممبران وکلائ کو اپنے اپنے منشور سے آگاہ کیا،پ

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.