The news is by your side.

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں، دو مسافر دھر لیے،

سلمان اور سالار جعلی سفری دستاویز پر بیرون ملک جا رہے تھے کہ ایف آئی اے کے ہاتھوں پکڑے گئے، ترجمان

0

 کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں،جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام،

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعل سازی میں ملوث 2 مسافروں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔مسافروں میں سالار علی اور سلمان شامل

سلمان علی وزٹ ویزے پر تھائی لینڈ جبکہ مسافر سالار علی فلائٹ نمبر D7-109 کے ذریعے وزٹ ویزے پر ملائیشیاء جا رہا تھا،

مسافر سلمان علی کے پاسپورٹ پر بیرون ملک روانگی کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی

مذکورہ اسٹمپ کے حوالے سے سسٹم میں بھی کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا

جبکہ مسافر سالار علی فلائٹ نمبر D7-109 کے ذریعے وزٹ ویزے پر ملائیشیاء جا رہا تھا

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر اشفاق نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا،مسافر نے ملائیشیاء ورک ویزے کے حصول کے لئے 6 لاکھ روپے ایجنٹ کو دئیے،

ایجنٹ نے بھاری رقوم وصول کر کے وزٹ ویزا فراہم کیا اور ملائیشیاء پہنچ کر ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیا،مسافروں کو بعد ازاں مزید کاروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا،

دوسری جانب ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو  سعودی عرب سے گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں محمد اسحاق اور عرفان علی شامل

ملزمان کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، ملزم محمد اسحاق گزشتہ 17 سال سے خوشاب پولیس کو مطلوب تھا

جبکہ ملزم عرفان علی ناروال پولیس کو سال 2020 سے مطلوب تھا۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.