راولپنڈی: عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔
بانی کو منگل ( 6 جنوری) کے روز بھی اپنی بہنوں اور دیگر پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی
راولپنڈی: عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی میں پابند سلاسل سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی منگل کو ملاقات کروائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی 45 منٹ تک اکٹھے رہے اور اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا۔
جیل حکام کے مطابق گزشتہ منگل کوبھی دونوں میاں بیوی کی ملاقات کروائی گئی تھی، تاہم بیرون جیل سے کسی عزیز ، رشتہ دار یا رہنما کو ان دونوں سے ملنے نہیں دیا گیا،
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ان کی بہنوں اور پارٹی دیگر کارکنوں نے منگل کے روز بھی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جو رات گئے تک جاری رہا،
تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس بھی احتجاج میں شرکت کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے ، جہاں انھوں نے میڈیا سے تفصیلی گفتگو بھی کی،
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے 8 فروری کے احتجاج کی کال پر قائم رہنے کا اعلانہ کیا اور تمام پاکستانیوں کو اس میں شرکت اور احتجاج کے دن پہیہ جام رکھنے کی اپیل کی ،
انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ان کی بہنوں اور پارٹی رہنماوں کا حق ہے ، حکومت کیوں اس کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے ،