The news is by your side.

پاکستانی آل راونڈر عماد وسیم نے اہلیہ سے طلاق کا کیس دائر کرنے کی تصدیق کردی ہے

عماد وسیم نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا.

0

پاکستانی آل راونڈر عماد وسیم نے اہلیہ سے طلاق کا کیس دائر کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

عماد وسیم نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا، جس میں کہا کہ کافی سوچ بچار کی،

انہوں نے کہاکہ اس لیے اب میں نے طلاق کے لیے کیس دائر کردیا ہے، سب لوگوں سے درخواست ہے کہ ہماری نجی زندگی کا خیال رکھا جائے۔

عماد وسیم نے مزید کہاکہ پرانی تصاویر کے اوپر دھیان نہ دیں، کسی کے ساتھ نہ جوڑا جائے اور کوئی بیانیہ تشکیل دینے سے گریز کیا جائے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کوئی اس حوالے سے باز نہ آیا تو ضروری قانونی کارروائی بھی کی جائے گی، بچوں کی سرپرستی کرتا اور ذمے داری نبھاتا رہوں گا۔

دوسری طرف ثانیہ اشفاق نے کہاکہ اس پورے معاملے میں ہر بات کا دستاویزی ثبوت موجود ہے، جو دھمکی دے رہے ہیں کہ دستاویزات پبلک نہ کروں، ان سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں بدلے کے لیے نہیں، اپنے اور بچوں کے لیے سچ بول رہی ہوں، ہر اس خاتون کے لیے بول رہی ہوں، جس کو خاموش کرا دیا جاتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.