The news is by your side.

بھارتی مداخلت،بنگالی عوام کا احتجاج،علاقائی خودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان۔

بھارتی مداخلت کےخلاف سرگرم بنگلادیشی سیاسی کارکن عثمان ہادی جان بحق، عثمان ہادی ڈھاکہ میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

0

ڈھاکہ:بھارتی مداخلت کےخلاف بنگلہ دیشی عوام کا شدید احتجاج،بنگلادیشی سیاسی کارکن عثمان ہادی، جو ڈھاکہ میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے، چل بسے

عثمان ہادی کو بھارت کے فون نمبرز سے قتل کی دھمکیاں دی گئیں تھی،بنگلادیشی وزارتِ خارجہ نے بھارت سے عثمان ہادی پر قاتلانہ حملہ میں ملوث افراد کو حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا،

عثمان ہادی موت کی خبر آتے ہی دارالحکومت ڈھاکا احتجاج کی لپیٹ میں آ گیا،شدید احتجاج کے دوران مظاہرین نے غدار وطن شیخ مجیب الر حمٰن کا گھر نذرِ آتش کر دیا،

بھارت کی مداخلت اور مودی کی  پالیسیوں نے بنگلہ دیش کو آگ و خون میں دھکیل دیا،بھارت کی ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور قاتلوں کی پشت پناہی نے خطہ کو تصادم کے دہانے پر پہنچا دیا،

شیخ حسینہ واجد کی بھارتی سرپرستی  مودی کے لئے وبال جان بن گئی,بھارتی اثر و رسوخ کےخلاف ڈھاکا میں بھارت کی سفارتی تنصیبات کے سامنے جاری احتجاج دوسرے روز میں داخل,

بھارتی جریدہ دکن ہیرلڈ کے مطابق بنگلہ دیشی عوام کے شدید احتجاج کے باعث بھارتی سفارت خانہ میں ویزا سینٹر تاحال بند

بنگلہ دیشی رہنما راشد پردھان کی بنگالی سرزمین پر بھارتی بالادستی ختم کرنے کیلئے بھارت کو دو ٹوک للکار,بنگلہ دیشی رہنما نےواضح اعلان کیا کہ اس بار ہم رک گئے ہیں مگر آئندہ بھارتی سفارتخانے میں داخل ہوں گے،

بنگلہ دیش کی جانب سے قاتلوں کی سرپرستی کرنے والے مودی کو دوٹوک پیغام، اب مزید مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی,بنگلہ دیشی عوام نے بنگلہ دیش پر عدم استحکام مسلط کرنے کی صورت میں مزاحمت سرحد پار پھیلنے کی وارننگ بھی دے دی

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.