The news is by your side.

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیزکا دورہ کرے گی۔

پاکستان ٹیم اگلے سال15 جولائی سے 7 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جس میں 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

0

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیزکا دورہ کرے گی۔

پاکستان ٹیم اگلے سال15 جولائی سے 7 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جس میں 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے نائب صدر عظیم بسارتھ نے پاکستان کے دورے کی تصدیق کر دی۔

دورے میں پاکستان ٹیم ایف ٹی پی میں شامل 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے نائب صدر نے بتایا کہ پہلا ٹیسٹ میچ ٹرائینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے کوئینز پارک اوول اور دوسرا برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔

2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل ٹرائینڈاڈ کے برائن لارا اکیڈمی میں 4  روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.