The news is by your side.

پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی فروخت کی منظوری.

یہ فروخت پاکستان کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت برقرار رکھے گی۔امریکی ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے)

0

امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالرز مالیت کی جدید ٹیکنالوجی کی فروخت کرنے کی منظوری دے دی،

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) نے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ یہ فروخت پاکستان کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت برقرار رکھے گی۔

خط کے مطابق امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید ٹیکنالوجی اور معاونتی خدمات کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

خط کے مطابق اس پیکج میں لنک-16 ڈیٹا لنک سسٹمز، کرپٹوگرافک آلات، ایویونکس اپ گریڈز، تربیت اور وسیع تر لاجسٹیکل سپورٹ شامل ہیں۔

ڈی ایس سی اے کے مطابق فیصلہ واشنگٹن کے وسیع تر مقاصد سے ہم آہنگ ہے اور یہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کی تکمیل میں معاون ثابت ہوگی، کیونکہ اس سے پاکستان کو جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں اور آئندہ ہنگامی حالات کی تیاری میں امریکی اور اتحادی افواج کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

خط کے مطابق یہ فروخت پاکستان کے ایف-16 بیڑے کو جدید بنانے، اس کی حفاظت بہتر کرنے اور اسے موجودہ و مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے قابل بنانے میں معاون ہوگی۔ اس اپ گریڈ سے بلاک–52 اور مڈ لائف اپ گریڈ (MLU) ایف-16 طیاروں کے استعمال کی مدت 2040 تک بڑھ جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.