سید عاصم منیر کی چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری
ٓصدر مملکت نے سمری پر دستخط کر دیے ، جلد چایچ سنبھالیں گے، 2030 تک آرمی چیف اور چیف آف ڈہفنس فورسز تعینات رپیں گے ۔
اسلام آباد : صدر مملکت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے لیے ایوان صدر بھجوائی تھی۔
اعلامیے کے مطابق صدرمملکت نے ائیرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی، ایئر چیف کی توسیع شدہ مدت ملازمت 19مارچ2026 سے شروع ہوگی۔
واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 1986 میں او ٹی ایس منگلا سے فوجی کیریئر کا آغاز کیا اور فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔
انھیں بطور کیڈٹ بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا, وہ سعودی عرب میں فوجی اتاشی بھی تعینات رہے اور یہیں انھوں نے قرآنِ کریم حفظ کیا —
اپنے فوجی کیرئر کے دوران سید عاصم منیرمختلف حساس اور کلیدی عہدوں پر خدمات سر انجام دیں،
وہ 2016–2018 تک ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلیجنس 25اکتوبر 2018 میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات ہوئے تاہم یہ عہدہ ان کے پاس مختصر مدت کے لیے رہا،
وہ اس عہدے پر 16 جون 2019 تک رہا، انھیں 17 جون 2019 کو کور کمانڈر گجرانوالہ تعینات کی اگیا جہاں انھوں نے سے 6 اکتوبر 2021 تک خدمات سر انجام دیں،
انھوں نے کوارٹر ماسٹر جنرل کے عہدے پر 6 اکتوبر 2021 سے 28 نومبر2022 تک خدمات سر انجام دیں، انھیں 29نومبر 2022 کو چیف آف آرمی سٹاف تعینات کر دیا گیا