The news is by your side.

تیجس کی تباہی، تحقیقات شروع ، ناقص جہاز شو میں کیوں بھیجا گیا۔

مودی حکومت کے دور میں کئی ناکامیوں کے باعث بھارت کا غرور دنیا بھر میں خاک میں مل گیا ،

0

دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس فائٹر طیارے کی تباہی نے بھارت کی دفاعی ساز و سامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے، تحقیقات کا آغاز،

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیجس کی پرواز سے قبل کی تصویروں میں لیکج اور ساختی کمزوری واضح تھی، دبئی ایئر شو میں بھارت کا مقامی طور پر تیار کردہ طیارہ نقائص کے باعث گر کر تباہ ہوا،

تیاری کے دوران پیداواری اور مینوفیکچرنگ کوالٹی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق بدلتی سپیسیفیکیشنز ٹیکنالوجی گیپ اور غیر واضح ڈیزائن نے ٹیچس کے ترقیاتی پروگرام کو روکے رکھا،

طیارے کی تیاری کے دوران پینل مس الائنمنٹ، لیکج اور وائبریشن جیسے مسائل بارہار رپورٹ ہوئے، میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تیجس طیارے میں دیسی انجن ناکام ہوئے جو جی ای انجن ایئر فریم کے مطابق نہیں تھے، جس سے طیارے میں تھرسٹ سمارٹ لوڈ اور حرارتی دباؤ کے مسائل سامنے ائے،  تیجس کی تباہی کے بعد بھارتی دفاعی صنعت میں کرپشن ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے،

بھارتی ایئر چیف اے پی سنگھ پہلے ہی دفاعی معاہدوں میں بدعنوانی نقائص اور نااہلی کا پردہ چاک کر چکے ہیں، ان کے مطابق ٹائم لائن کا جنازہ نکل چکا ہے کوئی بھی دفاعی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوتا،

ناقص طیارے کو بین الاقوامی ایئر شو میں بھیجنا مودی سرکار کے جھوٹے گھمنڈ ہٹ دھرمی اور خود فریبی کا نتیجہ ہے۔

56 انچ کی چھاتی کا غرور زمیں بوس ہو گیا ہے جو دنیا کے سامنے بھارت کے بارے میں خدشات مزید گہرے کرے گا،

ائیر چیف کے مطابق اپریشن سندور  بھارت کی دفاعی قیادت کے لیے انکھیں کھول دینے والا واقعہ ثابت ہونا چاہیے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.