The news is by your side.

اوگرا کا مقررہ قیمتوں سے زائد ایل پی جی کی فروخت/اوورچارجنگ کا سخت نوٹس

فتح جنگ روڈ، ترنول اور قریبی علاقوں میں واقع 3 ایل پی جی پلانٹس کو سیل کر دیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی

0

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے انفورسمنٹ ٹیم نے اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد ایل پی جی کی فروخت/اوورچارجنگ کا سخت نوٹس لے لیا۔ترجمان اوگرا عمران غزنوی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انفورسمنٹ ٹیم نے فتح جنگ روڈ، ترنول اور قریبی علاقوں میں واقع 3 ایل پی جی پلانٹس کو سیل کر دیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔مزید براں کسی بھی ایل پی جی پلانٹ کو مقررہ قیمتوں سے زیادہ ریٹ چارج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اور ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ مختلف شہروں میں قیمتوں کی نگرانی/چیکنگ کریں اور زیادہ چارج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.