The news is by your side.

گیارھویں وائس ایڈمرل ایچ ایم ایس چوہدری امیچرز گالف کپ کا 20 نومبر سے آغاز۔

یہ گالف کپ 20 سے 23 نومبر 2025 تک لاہور کے ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب میں کھیلا جائے گا۔پاکستان نیوی کھیلوں کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی۔

0

لاہور: پاکستان نیوی کی جانب سے گیارھویں وائس ایڈمرل ایچ ایم ایس چوہدری امیچرز گالف کپ 2025 کی میڈیا بریفنگ پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں منعقد ہوئی۔

بریفنگ کے دوران کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے میڈیا کو اس اہم گالف ایونٹ کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے بتایا کہ یہ گالف کپ 20 سے 23 نومبر 2025 تک لاہور کے ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب میں کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کھیلوں کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، اور یہ گالف کپ اس عزم کا ایک اہم جزو ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کی جانب سے 2011 سے لاہور میں گالف چیمپئین شپ کے انعقاد سے اس کھیل کے فروغ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ریئر ایڈمرل نے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ گالف کے گزشتہ مقابلوں میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، اور اس سال بھی سنسنی خیز مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس ایونٹ میں کھلاڑیوں کے لیے تین اہم کیٹیگریز رکھی گئی ہیں جن میں امیچورز، سینیئرز اور لیڈیز شامل ہیں۔ امیچورز کیٹیگری میں ہینڈی کیپ 10 اور اس سے کم والے کھلاڑی حصہ لیں گے، جن کا کھیل روزانہ 18 ہولز پر مشتمل ہوگا اور یہ تین دنوں میں کل 54 ہولز مکمل کریں گے۔

لیڈیز کیٹیگری میں ہینڈی کیپ 24 یا اس سے کم والی گالفرز حصہ لیں گی اور ان کا مقابلہ بھی 18 ہولز پر ہوگا۔ سینئر امیچورز کیٹیگری میں وہ کھلاڑی حصہ لیں گے جن کا ہینڈی کیپ 12 یا اس سے کم ہے، اور یہ دو روزہ مقابلے میں 36 ہولز کھیلیں گے۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.