The news is by your side.

لال قلعہ دہلی کے قریب خوفناک دھماکہ، 9 افراد ہلاک، علاقے میں سراسیمگی

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، سڑک پر ملبہ پھیل گیا اور لوگوں میں بھگدڑ . کچھ دیر کے لیے علاقے میں کہرام برپا ہوگیا۔

0

دہلی: لال قلعہ دہلی کے قریب خوفناک دھماکہ، 9 افراد ہلاک، علاقے میں سراسیمگی

دہلی کے تاریخی لال قلعہ کے قریب پیر کی شام  ایک زوردار دھماکے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے نزدیک اس وقت ہوا جب وہاں ایک سفید رنگ کی کار کھڑی تھی۔ اچانک اس گاڑی میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے نہ صرف وہ کار مکمل طور پر جل گئی بلکہ قریب کھڑی دو دیگر گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، سڑک پر ملبہ پھیل گیا اور لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ فضا میں دھوئیں کے بادل چھا گئے اور کچھ دیر کے لیے علاقے میں کہرام برپا ہوگیا۔

مقامی لوگوں نے فوراً پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس اور فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ تاہم، جائے وقوعہ پر تباہی کے مناظر انتہائی خوفناک تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، جن میں کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.