جنوبی افریقہ کا دوسرے ٹی ۔20 میں 9 وکٹوں سے شکست سیریز ایک ایک سے برابر۔
پاکستان کا شاندار کھیل باولنگ اور بیٹنگ میں مخالف ٹیم پر مکمل دسترست کا مظاہرہ ، تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔
لاہور: پاکستان نے ٹی۔20 سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی،
پاکستان ٹیم نے دوسرے میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے واضح مارجن سے اس میچ میں کامیابی حاصل کی،
پاکستان ٹیم باولنگ اور بیٹنگ کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقن ٹیم کو بے بس کر دیا اور اس کی ایک نہ چلنے دی،
جنوبی افریقن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 110 رنز بنا کر پاکستان ٹیم کو جیت کے لیے 111 رنز کا ٹارگٹ دیا جو اس نے 13.1 اوورز میں ہی پورا کر لیا، ان کی اننگ میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
دوسرے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 28 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 11 رنز بنا کر صائم ایوب کے ساتھ ناٹ وآٹ رہے
پاکستان کی جیت میں اوپنر صائم ایوب نے اہم کردار ادا کیا جنھوں بے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 71 رنز بنائے، اور پاکستان کی جیت کو آسان کر دیا،
اس سے پہلے پاکستانی باولرز کی جانب سے بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا جنھوں نے جنوبی افریقن بیٹنگ کی ایک نہ چلنے دی اور پوری ٹیم کو صرف 110 رنز پر پویلین بھیج دیا،
پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب باولر فہیم اشرف رہے جنھوں نے 3.2 اوورز میں 23 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، سلمان مرزا نے 4 اوورز میں 14 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور نسیم شاہ نے 4 اوورز میں 28 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں