The news is by your side.

پاکستان اور آذربائیجان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کےفروغ کے وسیع مواقعے موجود۔

آذربائیجان ٹورازم بورڈ کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان بھر میں کامیاب روڈ شوز کے انعقاد بارے چیف ایگزیکٹو آفیسر فلورینس شینکس میتھ کی میڈیا کو بریفنگ۔

0

اسلام آباد: آذربائیجان ٹورازم بورڈنے پاکستان میں اپنا کامیاب روڈ شو 27 سے 31 اکتوبر کے دوران لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں منعقد کیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پرآذربائیجان ٹورازم بورڈکے چیف ایگزیکٹو آفیسر فلورینس شینکس میتھ نے یہاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2024 میں 80 ہزار پاکستانی آذربائیجان کا دورہ کر چکے ہیں اور رواں سال جنوری سے ستمبر تک 66 ہزار پاکستانی وہاں جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں اور براہِ راست پروازوں کے آغاز نے دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید قریبی بنایا ہے۔فلورینس شینکس میتھ نے کہا کہ آذربائیجان ایک چھوٹا اور خوبصورت ملک ہے جہاں سفر آسان ہے اور سیاحتی امکانات میں صحرا، پہاڑ، آبشار، تاریخی مقامات، اسکینگ اور دیگر کھیل شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو 27 ڈالر میں ای ویزہ دیا جاتا ہے جبکہ دیگر ممالک کے لیے 70 ڈالر درکار ہیں، جس سے پاکستانی سیاحوں کے لیے سفر اور آسان ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روڈ شو کے دوران 200 سے زائد ٹریول اینڈ ٹورازم نمائندگان اور 21 میڈیا نمائندے شریک ہوئے۔

آذربائیجان کی پانچ نمایاں شراکت دار کمپنیوں نے اپنی پیشکشیں پیش کیں، جن میں آذربائیجان ایئرلائنز ، شہداگ ماونٹین ریزورٹ، اور ابسہرون ہوٹل گروپ شامل ہیں۔ سیشنز میں ثقافتی، تاریخی، ایڈونچر، ویلنیس اورمیٹنگز، انسیٹیوز، کانفرنسز اور ایگزیبیشنز ٹورازم کے مواقع بھی اجاگر کیے گئے۔فلورینس شینکس میتھ نے مزید کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سیاحتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ آذربائیجان کی پاکستان میں موجودگی کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.