اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کا اراکین کی تجاویز پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ،صدر زرداری نے تجویز کی منظوری دے دی۔
تحریک عدم اعتماد کا فیہصلہ چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ جس کی بعدازاں شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے بھی منظوری دیدی گئی۔
فیصلے کے بعد پیپلزپارٹی کی جانب سے آئندہ ہفتے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے کہا کہ ن لیگ وفاق میں ہے تو آزاد کشمیر میں کابینہ میں شمولیت پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے،
اجلاس میں تفصیلی اور سیر حاصل گفتگو ہوئی، پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان اجلاس میں شریک تھے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی، دوسرا سیشن شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
چوہدری یاسین کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے ریاست جموں و کشمیر میں نئی حکومت بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے بلاول بھٹو دو روز کے بعد وزیراعظم کے نام کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خود نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان کریں گے، انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگ اور ہم ایک پیج پر ہیں، تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو مسلم لیگ ن ہمارے حق میں ووٹ دے گی۔
Please follow and like us: